UR

پروڈکٹ پر QR کوڈز: کسی پروڈکٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات آپ کو بہتر خریداری کرنے کا فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے

ہم اپنی خدمت کو ترقی دیتے ہوئے ہم نے اس سوچ کے ساتھ شروعات کی کہ جب آپ کسی پروڈکٹ کی خریداری کا ٖفیصلہ کرتے ہیں تو اس کے بارے میں آپ کو جتنی زیادہ قابل اعتماد معلومات ہوگی آپ کی خریداری اتنی ہی بہتر ہو گی۔ جس کے نتیجے میں آپ اپنی خریداری سے زیادہ مطمئن ہوں گے۔

بعض اوقات جب آپ اسٹور پر ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے کہ کوئی مخصوص پروڈکٹ لینی ہو ( اور ہم سب جانتے ہیں کہ ہم اپنے زیادہ تر خریداری کے فیصلے کسی مخصوص پروڈکٹ کے بارے میں اسٹور پر ہی کرتے ہیں)۔ اس وقت فیصلہ کرنے میں بہت مشکل ہوتی کہ جب وہاں اس پروڈکٹ سے ملتی جلتی جو کہ دیکھنے میں ایک سی ہی لگتی ہوں، کئی پروڈکٹس موجود ہو ۔ آپ اس سلسلے میں اکثر اسٹور ملازمین سے مدد لیتے ہیں کہ وہ کسی ایک کا انتخاب کرنے میں آپ کا ذہن بنائے، مگر پہلی بات تویہ کہ، ہر اسٹور پر ملازمین نہیں ہوتے ہیں جو کہ آپ کے سوالوں کا جواب دیں، دوسرا یہ کہ بدقسمتی سے ملازمین کے پاس اتنی معلومات نہیں ہوتی جتنا کہ آپ کو اس کے بارے میں پہلے سے ہوتی ہے، تیسرا، پروڈکٹ بنانے والے ملازمین کو پروگراموں کے ذریعے ملازمین کو اپنی پروڈکٹ کی فروخت کرنے پر ترغیب دیتے ہیں جس میں ملازمین آپ سے کسی خاص پروڈکٹ کی خریداری پر اصرار کرتے ہیں، اپنے ٖفائدے کے لئے نہ کہ آپ کے۔

ہم نے خدمت کا آغاز کیا تاکہ آپ خریداری کے لیے بہتر ٖٖٖفیصلہ کرسکیں۔

ہماری خدمت کی خصوصیات بڑی سادہ ہے: صنعت کار اورڈسٹری بیوٹرز اپنی مصنوعات کے لیے TrustThisProduct سروس استعمال کرتے ہوئے ویب سائیٹ بناتے ہیں۔ پھر QR کوڈز کو اسویب سائٹ کے ساتھ لنک کرتے ہیں تاکہ اسٹور پر ہی آپ فوراً اوربآسانی اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے QR کوڈز اسکین کریں اور پروڈکٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر یں۔

اگر آپ چاہیں تو پروڈکٹ کے بارے میں اپنے جائزے یا تبصرے بھی پروڈکٹ بنانے والوں کے منیجر کو بھیج سکتے ہیں، جو کہ پروڈکٹ کے بارے میں ہونے والے سوالات کا براہ راست ذمہ دار ہے۔ آپ کو پروڈکٹ بنانے والوں سے رابطے کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا – ایک رابطہ کار بس ایک کلک کی دوری پر ہے۔

اگر آپ کو کوئی پروڈکٹ اچھی لگے اور آپ چاہیں کہ اپنے دوستوں کو بھی اس بارے میں بتائیں تو آپ آسانی سےسماجی نیٹ ورک پر جیسے کہ فیس بک، گوگل پلس یا ٹویٹر پر بتا سکتے ہیں۔

پروڈکٹ بنانے والے اکثر اپنی پروڈکٹ کی تفصیلات میں صارف کی رہنمائی کے لئے ہدایات اور خدمات کے مراکز کے پتے بھی درج کرتے ہیں ، تاکہ آپ ان کی خدمات پروڈکٹ خریدنے کے بعد بھی حاصل کرتے رہیں۔اب آپ کو ہدایات کے کتابچے اپنی کتابوں کی الماریوں میں تلاش کرنے کے لیے گھنٹوں صرف نہیں کرنے پڑتے بس ایک کلک اور آپ کے پاس آپ کی پروڈکٹ کی پوری معلومات جب بھی آپ چاہیں ۔

ہم اجازت دیتے ہیں کہ آپ ہماری پروڈکٹ کی سچائی کی تصدیق کرسکتے ہیں (بہت سے نہ کہ تمام پروڈکٹ بنانے والے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں)۔ اس مقصد کے لئے ہر پروڈکٹ پر QR کوڈز کے نیچے مخصوص نمبر پائے جاتے ہیں۔ یہ نمبر لازمی ملتے ہوئے ہونے چاہیئے جو کہ ویب سائیٹ پر نظر آرہے ہوں جو کہ کھلے گی آپ کے QR کوڈ اسکین کرنے پر ۔

QR کوڈز مصنوعات کے لئے

اب اگر آپ TrustThisProduct کے الفاظ کے ساتھ QR کوڈ دیکھیں تو آپ مواقع جو کہ آپ کی دسترس میں ہوں گے جان لیں گےاگر آپ اس کوڈ کو اسکین کریں۔ آپ سب کے پاس ضروری ہے کہ اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ ، کیمرے اور انٹرنیٹ کی ساتھ ہو ا بمعہ فری QR کوڈز اسکین پروگرام بھی ۔

ہماری خواہش ہے آپ کی بہت سی کامیابی اور بہترین خریداری کی ، ہم آپ کی اس سلسلہ میں مدد کر کے بہت خوش ہوں گے۔

TrustThisProduct®:

Copyright © 2014-2016, PVCode LLC
ہم الجھنوں کو سلجھاتے ہیں۔

اہم پیج

سروس استعمال کرنے کا معاہدہ (اردو)

اصول رازداری (اردو)

رابطے کی معلومات:
PVCode LLC
8 Stavrovskaya St,ولادیمر,600022,روس
ٹیلی فون نمبر: 79157646274 (انگریزی میں)
ای میل ایڈریس: contact@pvcode.com